2وزرا کا قلمدان تبدیل ، 2کی وزارت سے چھٹی پنجاب کابینہ میں شامل 4وزراء کی شامت آگئی

11  جولائی  2020

لاہور (آن لائن) پنجاب کی صوبائی کابینہ میں شامل چار وزراء کے سر پر خطرے کی تلوار لٹک گئی ہے۔ اس سلسلے میں پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ وزراء جن میں ڈاکٹر مرادراس، اجمل چیمہ، اعجاز عالم سمیت ایک اور وزیر شامل ہے میں سے دو وزراء کا قلم دان تبدیل کئے جانے کا امکان ہے جبکہ دیگر دو وزراء کی وزارت ختم کئے جانے کا امکان ہے ذرائع کے مطابق جن دو وزراء کا قلم دان تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ ان میں ڈاکٹر مرادراس اور ایک اور وزیر شامل ہیں جبکہ

صوبائی وزیر اجمل چیمہ اور اعجاز عالم سے ان کی وزارتوں کا قلم دان واپس لیا جاسکتا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پنجاب کی صوبائی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار مزید 6 صوبائی وزراء کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایات کر سکتے ہیں۔ کابینہ میں تبدیل آئندہ چند روز میں متوقع ہے پہلے کابینہ میں تبدیلی پر عملدرآمد جون کے مہینے میں کیا جانا تھا لیکن پنجاب حکومت کے بجٹ اجلاس اور بجٹ کی منظوری کے پیش نظر کابینہ میں رد و بدل کا معاملہ موخر کردیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…