انتہائی اہم پوسٹ سونے کی چڑیا بن گئی، وفاقی وزیر کو لاکھو ں کی پیشکش،اعلیٰ افسران من پسند شخص کو تعینات کروانے کیلئے کوشاں

9  جولائی  2020

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات کے اہم ادارے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے چیف انجینئر کی پوسٹ سونے کی چڑیا بن گئی ہے اور اس عہدے کے حصول کیلئے وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ کو پچاس لاکھ روپے تک کی پیشکش بھی کی گئی جسے انہوں نے رد کرتے ہوئے اس پوسٹ پر تعیناتی کیلئے متعلقہ اداروں سے مختلف ناموں کا پینل مانگ لیاہے۔

وزارت ہاؤسنگ کے ذرائع کے مطابق بعض اعلیٰ افسران ایک من پسند شخص کو چیف انجینئر کی پوسٹ پر تعینات کروانے کیلئے کوشاں ہیں اور اس سلسلے میں سمری بھی وفاقی وزیر کو بھجوائی گئی جو کہ ان کے سٹاف نے روک لی پھر سٹاف کے ذریعے ہی بلاواسطہ طارق بشیر چیمہ کو 35 سے 50لاکھ روپے تک کی پیشکش کی گئی کہ اگر ان کے تجویز کردہ شخص کو چیف انجینئر کی پوسٹ دے دی جائے تو مستقبل میں بھی ان کی خدمت جاری رکھی جائے گی تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر کے آفس کے سٹاف نے تمام صورتحال سے انہیں آگاہ کیا جس پر طارق بشیر چیمہ نے برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ کسی صورت میرٹ کیخلاف نہیں جائینگے اورساتھ ہی انہوں نے اس پوسٹ کیلئے نیسپاک، پاکستان انجینئرنگ کونسل اور پاک فوج کے ادارے ای اینڈ ایم سے تین تین ناموں کا پینل بھجوانے کے لئے کہا ہے اور واضح کردیا ہے کہ انٹرویو کمیٹی ان کے انٹرویو کرے گی اور اس کے بعد فیصلہ ہوگا کہ کس کو تعینات کیاجائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پچاس لاکھ گھروں کے منصوبے سمیت کئی اہم منصوبے اس اتھارٹی کے ذریعے مکمل ہونے ہیں اور چیف انجینئر کے ڈسپوزل پر اربوں روپے کے فنڈز ہونگے اس لئے ہر کوئی اس سیٹ پر اپنا بندہ لانے کی کوشش کررہا ہے۔ اس حوالے سے جب وفاقی وزیر کے سٹاف سے رابطہ کیا گیا تو ایک سینئر آفیسر نے اس بات کی تصدیق کی کہ وفاقی وزیر نے چیف انجینئر کی تعیناتی کیلئے مختلف ناموں کا پینل مانگا ہے اور جیسے ہی پینل معصول ہوگا میرٹ کے مطابق تقرری کردی جائے گی اور اس حوالے سے کسی قسم کا کوئی دباؤ یا پیشکش وفاقی وزیر قبول نہیں کرینگے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…