ملک بھر میں تعلیمی ادارے کس تاریخ سے کھول دئیے جائینگے؟وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے حتمی اعلان کردیا

9  جولائی  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت کا 15 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 15 ستمبر سے ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھول دئیے جائینگے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ صحت کے شعبوں سے مشاورت کے بعد تعلیمی ادارے کھولیں گے، اگر اس وقت صحت کی صورتحال مناسب نہیں ہو گی تو تعلیمی اداروں کو مزید بند رکھا جا سکتا ہے۔ صوبوں سے اپیل ہے کہ وہ اپنی ایس او پیز تیار کر کے بھیج دیں،وفاقی وزیر کی جانب سے تعلیمی اداروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنے اساتذہ کو بلا کو ایس او پیز پر عمل کرنے کی پریکٹس کروائیں تا کہ جب سکول کھولے جائیں تو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ وفاقی حکومت نے بھی ایس او پیز کے حوالے سے تجاویز تیار کر لی ہیں جو کہ تمام تعلیمی اداروں کے ساتھ شیئر کر دی جائیں گی، مشورہ دیا گیاہے کہ کلاسز کو تقسیم کر دیا جائے تا کہ بچوں کا رش نہ لگ سکے۔ بڑی کلاسز کو پہلے بلایا جائے، چھوٹی کلاسز کو ان کے بعد بلایا جائے۔واضح رہے کہ اس وقت چند نجی تعلیمی ادارے کھلے ہیںجو تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھےہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…