نوڈیرو2رینٹل پاور کرپشن کیس احتساب عدالت نے راجہ پرویز اشرف سمیت 10 ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا

8  جولائی  2020

اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالت نے رینٹل پاور کرپشن کیس میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سمیت تمام ملزمان کی بریت کی درخواستیں مسترد کر دی ۔بدھ کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نوڈیرو-2رینٹل پاور کرپشن کیس کا فیصلہ سنایا ۔احتساب عدالت نے نوڈیرو 2 رینٹل پاور ریفرنس میں تمام ملزمان کی بریت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔ عدالت نے راجہ پرویز اشرف سمیت دس ملزمان کی بریت کی درخواستیں مسترد کر دیں ۔

طارق نذیر، عبدالمالک، رسول خان محسود،شاہد رفیع، شیخ ضرار اسلم، طاہر بشارت چیمہ، ملک محمد رضی عباس، وزیر علی بھائیو اور رانا محمد امجد کی درخواستیں بھی مسترد کر دی گئیں،ملزمان نے نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کے تحت بریت کی درخواستیں دائر کی تھیں ،سابق وزیراعظم سمیت دیگر ملزمان کے خلاف 2013 میں نیب نے رینٹل پاور کرپشن ریفرنس دائر کیا تھا،ملزمان پر اختیارات کا ناجائز استعمال اور 75 لاکھ روپے قومی خزانہ کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…