پریانکا چوپڑا اور ہرمن باویجا کے درمیان علیحدگی کی وجہ سامنے آگئی

5  جولائی  2020

ممبئی ( آن لائن) بھارتی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار و پروڈیوسر ہرمن باویجا نے بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا سے تعلق ٹوٹنے کی وجہ بتا دی ہے۔بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی امریکی گلورکار و اداکار نک جوناس سے شادی سے پہلے بھارتی اداکار ہرمن کے ساتھ گہری دوستی تھی جسے دونوں مستقبل میں روشتہ ازدواج میں بدلنے کا ارادہ بھی رکھتے تھے،

پریانکا چوپڑا اور ہرمن پہلی بار 2008ء� میں فلم ’ لو اسٹوری 2050‘ کے سیٹ پر ملے تھے ، اس وقت پریانکا فلم انڈسٹری میں اپنا نام بنا چکی تھیں جبکہ ہرمن کی یہ پہلی فلم تھی اور وہ اس انڈسٹری میں بالکل نئے تھے۔فلم لو اسٹوری 2050 نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر اچھا بزنس کیا جو پریانکا اور ہرمن کے رشتے میں دراڑ کا سبب بھی بنا اور 2 سال تک ساتھ رہنے کے بعد دونوں نے اپنی راہیں جدا کر لیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہرمن باویجا نے ایک انٹرویو کے دوران پریانکا اور ان کی علیحدگی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ وہ اپنے کیریئر بنانے میں مصروف رہنے کے سبب پریانکا کو وقت نہیں دے پا رہے تھے اور اسی وجہ سے ان دونوں میں علیحدگی ہو گئی۔ہرمن باویجا کا کہنا تھا کہ ’وہ خود کو اس علیحدگی کا قصور وار ٹھہراتے ہیں، پریانکا ان سے ان کا وقت مانگی رہتی تھی مگر وہ مصروف تھے، وہ اپنی دو فلمیں فلاپ ہونے کے بعد بہت پریشر میں تھے اور تیسری فلم میں اچھا پرفارم کرنا چاہ رہے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی تیسری فلم میں اتنے مصروف اور مگن ہو گئے تھے کہ انہیں یاد ہے کہ ایک بار ان کے ڈائریکٹر نے بھی اس بات پر انہیں ٹوکا تھا لیکن انہوں نے سب حدیں پار کر دیں تھیں جس کے نتیجے میں ان کی اور پریانکا کی علیحدگی بھی ہو گئی تھی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…