عید الفطر کاچاند 23مئی کو نظر آئے گا یا پھر 24 مئی کو ؟ محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کر دی

22  مئی‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شوال کا چاند 23 مئی بروز ہفتہ کو نظر آنے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔محکمہ موسمیات کے جاری بیان کے مطابق نئے چاند کی پیدائش 22 مئی (28 رمضان)کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 39 منٹ پر ہوگی۔23 مئی یعنی 29 رمضان کو نئے چاند کے نظر آنے کا امکان بہت کم ہوگا جبکہ اس دن ملک کے بیشتر حصوں میں موسم بھی ابر آلود رہے گا۔

یعنی اس بار 29 کی بجائے 30 روزوں کا امکان زیادہ ہے اور عید الفطر 25 مئی بروز پیر کو ہوسکتی ہے، تاہم اس کا فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں ہوگا جو 23 مئی کو ہوگا۔واضح رہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا آغاز 25 اپریل بروز ہفتہ کو ہوا تھا۔23 اپریل کو رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس کے بعد مفتی منیب الرحمٰن نے چاند نظر نہ آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پشاور سمیت ملک کے کسی علاقے سے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی، لہٰذا اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا ہے یکم رمضان المبارک 25 اپریل بروز ہفتہ ہوگا۔اجلاس میں کمیٹی کے اراکین کے علاوہ اجلاس میں محکمہ موسمیات کے ماہرین اور پہلی بار وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی کے نمائندہ نے بھی شرکت کی۔سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں رمضان کا آغاز 24 اپریل کو ہوا تھا اور ممکنہ طور پر وہاں عیدالفطر 24 مئی کو ہوگی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…