نہیں معلوم میرا بیٹا ازہان کب اپنے باپ کو دوبارہ مل پائیگا ثانیہ مرزا کو شعیب ملک کی یاد ستانے لگی

17  مئی‬‮  2020

ممبئی (این این آئی)سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث مشکلات کا سامنا ہے، نہیں معلوم میرا بیٹا ازہان کب اپنے باپ کو دوبارہ مل پائے گا۔ اپنے ایک بیان میں ثانیہ مرزا نے کہا کہ کوویڈ 19 کی وجہ سے میں اور بیٹا ازہان حیدر آباد اور شعیب ملک سیالکوٹ میں پھنسے ہیں۔انہوںنے کہاکہ شعیب ملک کو اپنی 65 سالہ والدہ کے پاس موجود ہونا ہے۔ثانیہ مرزا نے کہ کہ میں

اور شعیب ملک پریکٹیکل ہیں ہم دونوں کی سوچ مثبت ہے، مجھے امید ہے کہ یہ سماجی فاصلوں کا وقت بھی گزر جائے گا۔بھارتی ٹینس اسٹار کے مطابق غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے آج کل بہت بے چین ہوں، گھر میں چھوٹا بچہ ہو تو آپ کو نہیں پتا ہوتا اپنا اور بچے کا خیال کیسے رکھنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں آپ ٹینس کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے، دنیا کے حالات نارمل ہونے کے بعد ٹینس ہی آخری کھیل ہوگا جو بحال ہوگا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…