امریکا نےپاکستان کے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کی معاونت کے لئےکتنی بڑی رقم کی امداد کا اعلان کر دیا ؟ جانئے

7  مئی‬‮  2020

واشنگٹن (این این آئی)امریکا کی جانب سے پاکستان کے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کی معاونت کے لئے پچاس لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان کیاگیا ہے ۔پاکستان میں تعینات امریکی سفیر پال جونز نے ویڈیو پیغام میں امریکا کی جانب سے پاکستان کے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کی معاونت کے لئے پچاس لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکا معاشی طورپر کمزور افراد کو کرونا وائرس کے

معاشی نقصانات سے محفوظ بنارہا ہے،امریکی سفیر پال جونز نے کہاکہ امریکا غذائیت کی کمی کا شکار بچوں کے لئے 25 لاکھ ڈالرز کی تیار شدہ 336 میٹرک ٹن شفا بخش خوراک بھی فراہم کریں گے،غذائیت کی کمی کے شکار بچوں کے علاج کے لیے پچاس طبی اداروں کو آلات بھی فراہم کیے جائیں گے،یہ آلات حکومت پاکستان اور یونیسیف کے ساتھ شراکت کے ذریعے طبی اداروں کو فراہم کیے جائیں گے،امریکی سفیر کا کہنا تھا کرونا وائرس سے متعلق معاونت کے لئے پاکستان کو اب تک امریکا نے قریباً ڈیڑھ کروڑ ڈالر کے فنڈز کی فراہمی کا عزم کیا ہے،ہم مل کر کرونا وائرس کو شکست دیں گے اور ان تمام امدادی عطیات کی ضرورت کی نشاندہی پاکستانی حکام کی جانب سے اولین ترجیح کے طور پر کی گئی تھی، امریکی عوام بھی ایسے ہی خلوص کیساتھ کرونا وائرس سے متاثرہ پاکستانی شہریوں سے ہمدردی اور لگن کا اظہار کرتے ہیں،صدر ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان نے ٹیلیفونک گفتگو میں مربوط مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا تھا،اور امریکی شہریوں کے لیے پاکستانیوں کی جانب سے ہمدردی کے اظہار کو سراہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…