پاکستان سپر لیگ کھیلنے والے سیمی نے تنہائی اختیار کرلی

20  مارچ‬‮  2020

سینٹ لوشیا (این این آئی)کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ویسٹ انڈین کرکٹر ڈیرن سیمی نے سینٹ لوشیا پہنچ کر تنہائی اختیار کرلی۔ڈیرن سیمی پاکستان سپر لیگ میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچے تھے، انہوں نے ٹوئٹر کے ذریعے اپنے مداحوں کو تنہائی اختیار کرنے کی اطلاع دی۔سیمی نے کہاکہ پاکستان میں میرا کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا لیکن میں نے کچھ احتیاطی تدابیراختیار کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ 14 روز انتظار کے بعد

ہی اپنے اہل خانہ سے ملاقات کروں گا، وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے احتیاط ضروری ہے ، امید ہے یہ وقت گزر جائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملک میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد پاکستان سپر لیگ کو فوری طور پر ملتوی کردیا جس کے بقیہ سیمی فائنلز اور فائنل کو ری شیڈول کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل میں شریک تمام کرکٹرز، فرنچائز مالکان اور سپورٹ اسٹاف کے کووڈ 19  کے ٹیسٹ بھی کرائے جن کے تمام افراد کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔دوسری جانب  پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کی آسٹریلوی پریزینٹر ایرن ہالینڈ نے اپنے گھر پہنچ کر 14 دن کے لیے تنہائی اختیار کرلی ہے۔پی ایس ایل فائیو کے دوران اپنے دلکش انداز میں کھلاڑیوں ، آفیشلز اور دیگر افراد کے انٹرویوز کرنے والی پریزینٹر ایرن ہالینڈ پاکستان سے اپنے آسٹریلیا پہنچ گئی۔ایرن ہالینڈ نے اپنے گھر پہنچ کر عوامی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے گھر پہنچ گئی ہیں اور 14 دن تک تنہا رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…