’’میرا جسم میرے اللہ کی مرضی، میں نے نا صرف کہا بلکہ کر کے بھی دکھایا ‘‘ جو عورت اپنے جسم کو اللہ کی مرضی سے آزاد کرا لیتی ہے تو پھر کیا ہوتا ہے؟ عورت مارچ کے حق میں بولنے والوں کیلئے رابی پیرزادہ نے انتباہ کر دیا

6  مارچ‬‮  2020

لاہور (آن لائن) سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ جو عورت اپنے جسم کو اللہ کی مرضی سے آزاد کر دیتی ہے وہ عورت نہیں ہوتی اور جو مرد عورت کو گالی دیتا ہے وہ مرد نہیں ہوتا۔ گزشتہ روز سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ماضی کی زندگی کی تصاویر کا ایک کولاج شیئر کیا جس میں وہ گلوکاری کر رہی ہیں اور اس کے ساتھ ہی انہوں نیاپنی حال کی ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں وہ پینٹنگ کر رہی ہیں۔

رابی پیرزادہ نے اپنی یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا کہ میرا جسم میرے اللہ کی مرضی، یہ میں نے ناصرف کہا بلکہ کرکے بھی دکھایا۔ سابقہ گلوکارہ نے لکھا کہ میں نے دولت، شہرت، پیسہ سب چھوڑدیا، کیوں؟ کیونکہ اگر اللہ راضی ہوگا تو تب ہی میری آخرت جنت ہوگی۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں خلیل الرحمان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ مگر خلیل الرحمان صاحب ایک عور ت کو گالی دینا اچھا نہیں لگتا۔ انہوں نے لکھا کہ اور جو عورت اپنے جسم کو اللہ کی مرضی سے آزاد کر دیتی ہے وہ عورت نہیں ہوتی۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…