ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ نجی میڈیکل کالجز کے طالبعلموں کوتاحکم ثانی دوسرے کالجوں میں بھیجنے سے روکدیا

4  مارچ‬‮  2020

لاہور( این این آئی )لاہور ہائیکورٹ نے نجی میڈیکل کالجز میں ری ایڈمیشن پالیسی کے خلاف کیس کی سماعت کرتے ہوئے نجی میڈیکل کالجز کے طالبعلموں کوتاحکم ثانی دوسرے کالجوں میں بھیجنے سے روکدیا۔ لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے سماعت کی ۔ طلبہ کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ نجی میڈیکل کالجز میں میرٹ پر داخلہ لیا، میرٹ پرپورا اترنے کے باوجود یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ری ایڈمیشن پالیسی نافذ کردی،

بھاری فیسیں دے کرتین ماہ سے کلاسیں لے رہے ہیں،ری ایڈمیشن پالیسی سے زیرتعلیم میڈیکل کے طالبعلموں کا مستقبل دائو پر لگا دیا گیا ہے ۔استدعا ہے کہ عدالت ری ایڈمیشن پالیسی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے نجی میڈیکل کالجز میں زیرتعلیم طالبعلموں کے داخلوں کوبرقرار رکھے۔فاضل عدالت نے طالبعلموں کوتاحکم ثانی دوسرے کالجوں میں بھیجنے سے روکتے ہوئے پنجاب حکومت اور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…