دنیا کی ممتاز  دینی شخصیت کا 86سال کی عمر میں انتقال

1  مارچ‬‮  2020

قاہرہ(این این آئی)مصر اور فلسطین کی ایک ممتاز دینی شخصیت الشیخ ڈاکٹر محمد عمارہ 89 سال کی عمر میں قاہرہ میں انتقال کرگئے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ڈاکٹر محمد عمارہ کے بیٹے خالد عمارہ نے فیس بک پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں اپنے والد کی وفات کی خبر شیئر کی اور بتایا کہ ان کے والد گذشتہ تین ہفتوں سے علیل تھے اور انہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

ان کی نماز جنازہ قاہرہ میں مسجد الحمد کے گرائونڈ میں ادا کی گئی جس کے بعد انہیں ان کے آبائی علاقے کفر الشیخ میں قلین مرکز کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔خالد عمارہ کا کہنا تھا کہ وفات سے قبل ان کیوالد نے وصیت کی تھی کہ ان کے دینی اور فکری تحقیقاتی مشن کو جاری رکھا جائے۔خیال رہے کہ محمد عمارہ 8 دسمبر 1931ء کو کفر الشیخ کے نواحی علاقے قلین میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے چھ سال کی عمرمیں قرآن پاک حفظ کرلیا تھا۔ان کا شمار مصر اور فلسطین سمیت عرب اور مسلم دنیا کی ممتاز علمی شخصیات میں ہوتا تھا۔ادھر فلسطینی وزارت اوقاف کی طرف سے ممتاز عالم دین ڈاکٹر محمد عمارہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی وفات کو عالم اسلام کے لیے ایک المیہ قرار دیا ہے۔‎

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…