مولانا فضل الرحمن دہشتگردوں کے نشانے پر ، جان کو شدیدخطرہ، ڈیرہ پولیس نے ایڈوائزری نوٹس بھجوا دیا

1  مارچ‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی جان کو خطرہ ،ڈی آئی خان پولیس نے مولانا فضل الرحمن کو ایڈوائزری نوٹس بھجوادیا ۔ ایڈوائزری نوٹس میں کہاگیاکہ ہمیں ذرائع سے پتا چلا ہے کہ آپ دہشتگردوں کے نشانہ پر ہیں، حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے آپ سے گزارش ہے کہ اپنی حرکت کو خفیہ راز رکھے۔ ایڈوائزری نوٹس کے مطابق اپنے گھر پر سی سی ٹی وی کیمرے لگوائیں، اپنی سیکیورٹی اور گھر کیلئے پرائیویٹ

سیکیورٹی کا بندوبست کرے۔ایڈوائزری نوٹس کے مطابق لائسنس اور اسلحہ اپنی حفاظت کیلئے پاس رکھیں، رات کے وقت بے جا نقل و حرکت نہ کریں ۔ ایڈوائزری نوٹس کے مطابق اپنے گھر کے دروازے اندر سے بند رکھیں۔ ترجمان مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ اس سے قبل مولانا فضل الرحمن پر تین خود کش حملے ہوچکے ہیں، پی ٹی آئی حکومت نے  سیکیورٹی بھی واپس لے لی ہے، مولانا فضل الرحمن کو اگر کچھ ہوا تو ذمہ داران موجودہ حکومت ہوگی

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…