تیزاب اور مٹی ڈرامہ شوٹ کرنے کا کہہ کر منگوائے گئے ،شہباز تتلا اور ایس ایس پی مفخر عدیل کیس میں نیا موڑ آ گیا

22  فروری‬‮  2020

لاہور( این این آئی)شہباز تتلا اور ایس ایس پی مفخر عدیل کیس میں نیا موڑ آ گیا ،مبینہ طور پر تیزاب اور مٹی ڈرامہ شوٹ کرنے کا کہہ کر منگوائے گئے ۔ نجی ٹی وی نے اسد بھٹی اور مفرور ایس ایس پی کے دوستوں نے نیا انکشاف کیا ہے۔

جس میں کہا گیا ہے کہ مفخر عدیل نے کوئی ڈرامہ لکھا جس کے شوٹ کے لئے تیزاب منگوایا تیزاب لانے کی ذمہ داری مفخر عدیل کے ذاتی ملازم عرفان کی تھی ،عرفان قسطوں میں تیزاب کی گیلنز لاتا رہا ،دھول اڑانے کیلئے مٹی بھی ڈرامہ شوٹ کا کہہ کر منگوائی گئی ۔ پولیس کے مطابق عرفان کی گرفتاری کے لئے تین مقامات پر چھاپے مارے گئے لیکن تاحال اس کی گرفتاری ممکن نہیں ہوسکی ۔ تفتیشی اداروں کو مفخر عدیل کے ذاتی ملازم عرفان کی تلاش ہے ،ایس ایس پی مفخر عدیل کے لاپتہ ہوتے ہی عرفان بھی لاپتہ ہوگیا تھا ۔پولیس کو شبہ ہے کہ ملازم عرفان ایس ایس پی کے ساتھ ہی گیا ہے ۔فیصل ٹائون والے مکان کی دیکھ بھال بھی عرفان کے ذمہ تھی،مفخر عدیل نے فیصل ٹائون گھر کی چابی بھی عرفان کو دے رکھی تھی ۔ پولیس کو شک ہے کہ عرفان کے پاس شہباز اور مفخر کے لاپتہ کیس میں اہم معلومات ہیں ۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…