آٹے چینی کے سمگلروں کی گرفتاری کے لئے وزیراعظم ہاؤس پر بھی چھاپہ مارا جائے،آٹا چینی سکینڈل پر حکومتی خاموشی اعتراف جرم ہے، حکومت کے ہاتھ صاف نہیں، شہباز شریف کا دھماکہ خیز دعویٰ

20  فروری‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ آٹا چینی سکینڈل پر حکومتی خاموشی اعتراف جرم ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ تحقیقاتی رپورٹ چھپا کر عمران خان نے آٹاچینی سکینڈل میں ملوث اپنے دوستوں کو این آر او دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ آٹاچینی میں کس نے کمائی کی؟ یہ بحران کیوں پیدا ہوا؟ ان سوالات کا اب تک جواب نہیں آیا۔انہوں نے کہاکہ پابندی تھی توبرآمد کیوں ہوئی؟ کس کس حکومتی شخصیت نے گندم چینی پر اربوں کمائے، قوم جواب کی منتظر ہے۔انہوں نے کہاکہ تحقیقاتی رپورٹ

سامنے نہ آنے سے حکومتی شخصیات کا ملوث درست ثابت ہوا،آٹے چینی کے سمگلروں کی گرفتاری کے لئے وزیراعظم ہاوس پر بھی چھاپہ مارا جائے تو صاف پتہ چل جائے گا،رپورٹ چھپائی جائے تو صاف ہے کہ حکومت کے ہاتھ صاف نہیں۔انہوں نے کہاکہ آٹے، گندم اور چینی کی چوری، ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری میں ملوث کرداروں کو سامنے لانا ہو گا،قوم کو آٹا، چینی، ٹیکس، قرض چوری کا حساب دئیے بغیر آپ کی جان خلاسی نہیں ہوگی،رپورٹ سامنے نہ لاکر نیازی صاحب نے مجرموں کا ساتھی ہونے کی تصدیق کردی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…