گھر کو پناہ گاہ میں تبدیل کرنے پر حکومتی اقدام ،لاہورہائیکورٹ نے اسحاق ڈار کو بڑا ریلیف دیدیا

10  فروری‬‮  2020

لاہور(آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے اسحاق ڈار کے گھرکو پناہ گاہ میں تبدیل کرنے کے خلاف حکم امتناع جاری کردیا۔اسحاق ڈارکی رہائش گاہ پناہ گاہ میں تبدیل کرنے کے خلاف سابق وزیر خزانہ کی اہلیہ تبسم ڈار نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس کی سماعت جسٹس شاہد بلال حسن نے کی۔

اسحاق ڈار کی اہلیہ نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے رہائش گاہ کی نیلامی کے خلاف حکم امتناع جاری کررکھا ہے، حکومت پنجاب نے گھر کو غیر قانونی طور پر پناہ گاہ میں تبدیل کیا، حکومت کا یہ اقدام آئین اور قانون کے خلاف ہے۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ پنجاب حکومت نے ہائیکورٹ کے حکم کی بھی خلاف ورزی کی ہے، حکومت لیگی رہنماؤں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے لہٰذا عدالت حکومت پنجاب کے اقدام کو کالعدم قرار دے۔لاہور ہائیکورٹ نے اسحاق ڈار کی اہلیہ کی درخواست پر صوبائی حکومت سے 10 روز میں جواب طلب کرلیا اور ساتھ ہی اسحاق ڈار کے گھرکو پناہ گاہ میں تبدیل کرنے کے خلاف حکم امتناع جاری کردیا۔واضح رہے کہ حکومت نے پہلے لاہور کے علاقے گلبرگ میں واقع اسحاق ڈار کی رہائش گوہ ہجویری ہاؤس کو نیلام کرنے کا اعلان کیا جس پر چند روز قبل ان کے گھر کی نیلامی کی تیاریاں شروع ہوچکی تھیں تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکام کو نیلامی سے روک دیا۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…