بارش نے تباہی مچا دی، مکان کی چھت گرنے سے 7 بچے جاں بحق، انتہائی افسوسناک واقعہ

29  جنوری‬‮  2020

باجوڑ(این این آئی) باجوڑتحصیل ماموند کے علاقہ بدان قلاو میں مکان کی چھت گرگئی،7بچے جاں بحق، 4بچے اور ایک خاتون زخمی۔بدھ کے دن دوپہر ضلع باجوڑ کے تحصیل ماموند علاقہ بدان قلاو میں ملک باز محمد کے گھر کی چھت بارشوں کے باعث بوسیدہ ہوکر گرگئی۔ چھت گرنے کے نتیجے میں 10بچے اور ایک خاتون ملبے تلے دب گئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتی ہی مقامی لوگوں نے امدادی کاروائیاں شروع کی۔واقعہ کے نتیجے میں 7بچے موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ جبکہ4زخمی بچوں اور ایک خاتون کو فوری علاج معالجے کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خار منتقل کیاگیا جہاں پر زخمیوں کا علاج جاری ہیں۔ واقعہ کے نتیجے میں جاں بحق ہونیوالے بچوں میں حناء دختر وحید، انیس ولد محیب، حفصہ دختر عطاء اللہ، اسیہ دختر عطاء اللہ، حذیفہ ولد عطاء اللہ،حبیب ولد اعجاز اور حمید ولد نثار شامل ہیں۔ جبکہ زخمیوں میں حنیف اللہ ولد باز محمد، زینب ولد عاشق، رحینہ بی بی دختر عاشق، نازصت دختر اعجاز اور 50سالہ لیلی زوجہ باز محمد شامل ہیں۔ واقعہ کے بعد ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خار کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی۔ ڈی سی باجوڑ عثمان محسود نے علاقہ بدان کا دورہ کرکے متاثرہ گھرانے کو ٹینٹ اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا اور جاں بحق ہونیوالوں کو فی کس 3روپے لاکھ روپے کے چیکس دئیے۔ڈی سی باجوڑ عثمان محسود نے غمزدہ خاندان کیساتھ تعزیت کااظہار کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کااظہارکیا۔ دوسر ے جانب بدھ کے صبح ضلع باجوڑ کے تحصیل ناوگئی کے علاقہ پڑمخئی میں بھی ضیاء اللہ نامی شخص کے گھر میں کمرے کی چھت گرنے سے ایک خاتون زخمی ہوگئی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…