دنیا بھر میں کرونا وائرس کے اب تک کتنے کیسز سامنے آ چکے، وزیر اعظم عمران خان نے کرونا وائرس کے پھیلا ؤکے خطرے کے پیش نظر اہم ہدایات جاری کر دیں

27  جنوری‬‮  2020

لاہور(این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر جامع حکمت عملی مرتب کر کے ایک ہفتے میں سفارشات وزیراعظم آفس کو بھجوائی جائیں۔ پیر کو وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق

وزیراعظم عمران خان نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر پیشگی حفاظتی اقدامات اور مربوط حکمت عملی مرتب کرنے اور کرونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے حکمت عملی ترتیب دینے کیلئے اعلیٰ سطحی بین الوزارتی اجلاس بلانے کی ہدایت کی۔ وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی برائے نیشنل ہیلتھ سروسز کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں سیکرٹری خارجہ، سیکرٹری نیشنل ہیلتھ سروسز، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری ہوا بازی، صوبائی سیکرٹریز برائے صحت، چیئرمین این ڈی ایم اے، سرجن جنرل پاکستان آرمی و دیگر سینئر افسران شریک ہوں گے۔ وزیراعظم آفس سے متعلقہ وزارتوں کو بھجوائے جانے والے مراسلہ میں کہا گیا کہ چین میں سامنے آنے والے کرونا وائرس کے اب تک دو ہزار کنفرم کیسز دنیا بھر میں سامنے آ چکے ہیں۔ پاکستان میں چینی باشندوں کی بڑی تعداد میں موجودگی اور دونوں ملکوں کے درمیان سفر کرنے والے افراد کی بڑی تعداد کے پیش نظر بروقت حفاظتی اقدامات کی غیر موجودگی میں پاکستان میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کو خارج ازامکان قرار نہیں دیا جا سکتا لہذا اس سلسلے میں جامع حکمت عملی ترتیب دی جائے۔ اجلاس میں مرتب کی جانے والی سفارشات ایک ہفتے میں وزیرِ اعظم آفس کو پیش کی جانے کی ہدایت بھی کی گئی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…