قومی بچت اسکیم میں سرمایہ کاری کی چھان بین کیلئے 5 رکنی سپروائزری بورڈ قائم

25  جنوری‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)قومی بچت اسکیم میں سرمایہ کاری کی چھان بین کیلئے بورڈ قائم کر دیا گیا اس سلسلے میں وزارت خزانہ نے ایڈیشنل فنانس سیکریٹری بجٹ کی سربراہی میں 5 رکنی سپروائزری بورڈ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا،بورڈ کے دیگر ممبران میں اسٹیٹ بینک کے ڈائریکٹر سید جہانگیر شاہ سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کی ایڈیشنل ڈائریکٹر تنزیلہ نثار مرزا فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے ڈائریکٹر عدنان عمران اور وزارت خزانہ کے جوائنٹ سیکریٹری بی ون شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق بورڈ قومی بچت اور پاکستان پوسٹ کی سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کی جانچ پڑتال

کے عمل کی نگرانی کرے گا،ایف اے ٹی ایف شرائط کے تحت قومی بچت سکیموں میں کالعدم قرار دی گئی تنظیموں اور انکے عہدیداران کی نشاندہی کی جائے گی۔ذرائع نے بتایاکہ پروگرام کے تحت قومی بچت سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کی بائیو میٹرک ویری فکیشن کی جائے گی،قومی بچت سکیموں میں 70 لاکھ سرمایہ کاروں نے 4033 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی ہوئی ہے۔حکومت نے اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی مالی معاونت روکنے کیلئے قومی بچت سکیموں سے سرمایہ کاری کرنے والوں کی ذرائع آمدن کی جانچ پڑتال کا فیصلہ کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…