تحریک انصاف میں بغاوت! عمران خان خود میدان میں آگئے ، عثمان بزدار کو بڑا حکم جاری

22  جنوری‬‮  2020

ملتان(آئی این پی)وزیراعظم عمران خان نے جنوبی پنجاب کے بعض ارکان اسمبلی کی ناراضگی کا نوٹس لے لیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کو ہدایت کی ہے کہ ان ناراض اراکین اسمبلی کے تحفظات کو دور اوران کے حلقوں کیلئے ترقیا تی فنڈزکا ایشو بھی حل کیا جائے۔

وزیراعظم کی ان ناراض اراکین اسمبلی سے جلد ملاقات بھی متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجا ب کو جنوبی پنجاب کے رواں ترقیاتی منصوبوں اورسکیموں کے فنڈزبھی فوری جاری کرنے کی ہدایت کی ہے،دیہی علاقوں میں نئی ترقیاتی سکیموں کے فنڈزنئے سالانہ ترقیاتی فنڈ2020-21میں لازمی رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔دوسری طرف میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے ان ناراض اراکین اسمبلی کو یقین دہانی کرائی ہے کہ رواں ترقیاتی منصوبوں کے فنڈزجلدجاری کرد ئیے جائینگے۔واضح رہے پاکستان تحریک انصاف کے جنوبی اوروسطی پنجاب سے تعلق رکھنے والے بعض اراکین صوبائی اسمبلی نے اپنے علا قوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے علیحدہ گروپ تشکیل دیا ہے،ناراض اراکین اسمبلی کا موقف ہے ہم سے کئے گئے وعدے وزیراعلیٰ پنجا ب نے پورے نہیں کیے،ایک سال کا عرصہ وعدوں ویقین دہانیوں پرگزاردیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…