جتنا مرضی احتجاج کریں شہریت  میں ترمیم کا مسودہ واپس نہیں لینگے، بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کا چیلنج

21  جنوری‬‮  2020

لکھنئو( آن لائن ) بھارتی ریاست لکھنئو میں بھارتی شہریتی ترمیمی  ایکٹ سی اے اے  کے حق میں منعقدہ  جلسے  سے خطاب کرتے ہوئے  مرکزی وزیر داخلہ  امیت شاہ نے  کانگریس سماج  وادی پارٹی ، ٹی ایم  سی اور دیگر اپوزیشن  جماعتوں کو مخاطب  کرتے ہوئے چیلنج  کیا کہ وہ یہ ثابت  کریں کہ نئی قانون سازی  کے ذریعے کسی شخص  کو بھارتی شہریت سے محروم کردیاگیا ہے بھارتی میڈیا  کے مطابق

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے  امیت شاہ نے تمام اپوزیشن  لیڈروں   کو ان کے ساتھ  کھلی بحث کرنے کا چیلنج  بھی کیا انہوں نے تمام اپوزیشن پارٹیز  سی اے اے  کیخلاف مطالبات اور احتجاج  کو سیاسی پروپیگنڈا  قرار دے دیا اور الزام عائد کیا کہ  سی اے اے مخالف جماعتیں لوگوں   میں  وہم و فریب پھیلا رہی ہیں  انہوں نے کہا کہ  میں نے یہ بل  لوک سبھا  میں پیش کیا ہے   میں اپوزیشن سے کہتا ہوں   آپ اس بل پر عوامی سطح پر تبادلہ خیال کریں  اور اگر یہ کسی  بھی شخص کی شہریت   لے سکتا ہے تو ثابت کریں شاہ نے یہ بھی اعلان کیا کہ  اپوزیشن جماعتیں  سی اے اے کیخلاف جتنا مرضی احتجاج  کرسکتی ہیں کریں  لیکن  حکومت  نئے قانون کو ختم نہیں کرے گی  انہوں نے مزید کہا کہ  چاہے کوئی بھی احتجاج کرے اس قانون کو واپس  نہیں لیا جائے گا ۔‎

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…