پرانا قرضہ واپس کرنے کے لئے حکومت نے مزید کتنے سو ارب کا قرض لے لیا، انتہائی تہلکہ خیز انکشاف کر دیا گیا

19  جنوری‬‮  2020

لاہور(این این آئی) پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ حکومت نے پرانا قرضہ واپس کرنے کے لئے مارکیٹ سے309ارب کا نیا قرض لے لیا ہے، حکومت کس کو بے وقوف بنانا چاہتی ہے،

ایک طرف حکومت معاشی خوشحالی کے خواب دکھا رہی ہے تو دوسری طرف قرض لینے کے نئے ریکارڈ قائم کررہی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ حکومت قرض اتارنے کے لئے مزید قرضہ لینے اور زرمبادلہ کے ذخائر میں مصنوعی طریقہ سے اضافہ جیسا گھناؤنا کھیل کھیل رہی ہے، اس خطر ناک کھیل سے معاشی صورت حال انتہائی خراب ہوچکی ہے اور ملک میں معاشی بحران عروج پر پہنچ چکا ہے، معاشی توازن بگڑ چکا ہے جس کے ذمہ دار حکمران ہیں،حکمرانوں نے کوئی ایسا مثبت قدم نہیں اٹھایا جس سے معاشی صورت حال بہتر ہوسکے، ہر طرف افراتفری کی صورت حال ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت میں شامل افراد ایک دوسرے پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں ہیں، عدم اعتماد کی فضا ملک بھر میں قائم ہوچکی ہے، عوام کی مشکلات کی کسی کو پروا نہیں ہے، وزیر اعلی پنجاب خاموشی تماشائی ہیں،پنجاب میں تو ہر شعبہ زبوں حالی کا شکار ہے، ایک شعبہ میں بھی حکومت کی کارکردگی اچھی نہیں ہے، عوام اس حکومت سے نجات چاہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…