فیصل واوڈا کی پروگرام میں انوکھے انداز میں شرکت نے صحافی کاشف عباسی کو بڑی مشکل میں ڈال دیا،پیمرا نے سخت ترین سزا سنا دی

16  جنوری‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پیمرا کا نجی ٹی وی پروگرام میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی غیر اخلاقی حرکت پر نوٹس ،کاشف عباسی کے پروگرام پر 60 روز کی پابندی عائد کر دی اور اس کے ساتھ ہی صحافی کو بھی کسی بھی ٹی وی چینل پر آنے سے 60 روز کیلئے روک دیاہے ۔

پیمرا نے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا کہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ” آف دی ریکارڈ “ 14 جنوری کو نشر کیا گیا جس میں فیصل واوڈا ، قمر زمان قائرہ اور جاوید عباسی نے بطور مہمان شرکت کی ، شو کے دوران فیصل واوڈا نے موضوع پر اپنا اظہار خیال کرتے ہوئے نہایت ہی غیر اخلاقی عمل کیا ، فیصل واوڈا کی جانب سے جو جملے کہے گئے وہ نہ صرف غیر سنجیدہ اور حقارت آمیز تھے بلکہ ایک ریاستی ادارے کی تذلیل کرنے کی کوشش بھی تھی ۔جبکہ اس معاملے کے دوران صحافی کاشف عباسی نے غیر پیشہ وارانہ رویے کا مظاہرہ کیا ، انہوں نے دراصل اس میں مداخلت کرتے ہوئے اسے روکا نہیں اور اس سارے واقعے پر پروگرام کے دوران مسکراتے رہے ۔پیمرا نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ” آف دی ریکارڈ “ پر 60 روز کیلئے پابندی عائد کر دی ہے جبکہ اس کے ساتھ ہی صحافی کاشف عباسی پر بھی 60 روز تک کسی بھی پروگرام میں شرکت پر پابندی لگادی گئی ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…