عرب دنیا سوگ میں ڈوب گئی ،اہم ملک کے فرمانروا چل بسے،خدمات کو خراج تحسین

11  جنوری‬‮  2020

عمان(سی پی پی)خلیجی ریاست سلطنت آف عمان کے فرمانروا سلطان قابوس بن سعید انتقال کرگئے۔ مرحوم کچھ عرصے سے صاحب فراش تھے۔ کے مطابق سلطنت عمان کے صدر دفتر سے جاری ایک بیان میں سلطان بن قابوس بن سعید کی وفات کا اعلان کیا گیا۔

اس کے بعد عمان کی سرکاری نیوز ایجنسی اور سرکاری ٹیلی ویژن چینل پر بھی ان کی وفات کی خبر نشر کی گئی ہے۔سلطان قابوس بن سعید کی وفات کے بعد ملک میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ آئندہ 40 دن تک سلطان کے سانحہ ارتحال پر ملک کا پرچم سرنگوں رہے گا۔شاہی دیوان کی طرف سے جاری بیان میں مرحوم سلطان قابوس کی ملک وقوم کے لیے شاندار خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سلطان قابوس نے 50 سال تک ملک کی خدمت کی اور اسے ترقی کی معراج تک پہنچایا۔ وہ جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب خالق حقیقی سے جا ملے۔سلطان قابوس بن سعید سلطنت عمان کے آل ابو سعید خاندان کے آٹھویں فرمانروا تھے۔ آل سعید خاندان نے سنہ 1741 کو امام احمد بن سعید کے دور میں سلطنت قائم کی۔ سلطان قابوس اس سلسلے کی آٹھویں کڑی سمجھے جاتے تھے۔سلطان قابوس 18 نومبر 1940 کو ظفار گونری کے صلالہ شہر میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم اومان ہی سے حاصل کی۔ سنہ 1960 کو انہوں نے برطابوی شاہی ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ میں شمولیت اختیار کی۔ اس کے بعد مغربی جرمنی میں برطانوی پیادہ فوج میں کچھ عرصہ تربیت حاصل کی۔سنہ 1964 میں وطن واپسی کے بعد انہوں نے اسلامی شرعی علوم، اسلامی تہذیب اور سلطنت کی تاریخ کے شعبے میں تعلیم حاصل کی۔سلطان قابوس نے 23 جولائی 1970 کو اقتدار سنبھالا۔ اس دوران انہوں نے ملک میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کیں۔ ان کی سیاسی، اقتصادی، عسکری، سماجی اور ثقافتی اصلاحات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…