آپ اگر پرانے پاکستان کو نیا پاکستان بنانا چاہتے ہیں تو پھر پلیز قائد کی زندگی کا مطالعہ ضرور کر لیں،قائد نے کوئی یوٹرن نہیں لیا تھا، کسی سے بھیک بھی نہیں مانگی تھی، رانا ثناء اللہ کی ضمانت کے باوجود شہریار آفریدی ڈٹے ہوئے ہیں،کیا ملزم واقعی اتناطاقتور ہے؟جاوید چودھری کا تجزیہ

25  دسمبر‬‮  2019

آج بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش ہے‘ ہمارے قائدکی پوری زندگی موتیوں میں تولی اور سونے سے لکھی جانے کے قابل ہے‘ آپ کا ہر فقرہ کوٹیشن تھا اور ہر موو تاریخی‘ میں آج کی مناسبت سے آپ کے سامنے صرف دو چیزیں رکھوں گا‘ قائداعظم محمد علی جناح بلیئرڈ کھیلتے تھے‘ قائداعظم شارٹ لگانے سے پہلے پورے ٹیبل کے گرد گھومتے تھے‘

یہ بال کو ہر اینگل سے دیکھتے تھے اور اس وقت تک بال کو سٹک سے چھوتے نہیں تھے جب تک انہیں بال کے ہول میں گرنے کا یقین نہیں ہو جاتا تھا لہٰذا قائد کی پوری زندگی میں ایک بار بھی ایسا نہیں ہوا آپ نے بال کو سٹک لگائی ہو اور بال ہول میں نہ گئی ہو‘ دوسرا قائداعظم پوری زندگی فرماتے رہے آپ فیصلے سے پہلے سو بار سوچیں لیکن جب فیصلہ کر لیں تو پھر اس پر ڈٹ جائیں‘ میری وزیراعظم سے درخواست ہے آپ اگر پرانے پاکستان کو نیا پاکستان بنانا چاہتے ہیں تو پھر پلیز قائد کی زندگی کا مطالعہ ضرور کر لیں‘ قائد پوری زندگی اونچی آواز میں نہیں بولے تھے‘ کوئی دھرنا نہیں دیا تھا‘ کوئی یوٹرن نہیں لیا تھا‘ کسی مخالف پر تنقید نہیں کی تھی‘ کسی کو جیل میں نہیں ڈالا تھا اور قائداعظم نے کسی سے بھیک بھی نہیں مانگی تھی۔ یہ قائداعظم کے وہ اصول تھے جن پر چل کر ہم پاکستان تک پہنچے، آپ بھی اگر ملک کو بدلنا چاہتے ہیں تو پھر آپ کو بھی اصولوں کی زمین پر چلنا ہوگا ورنہ دوسری صورت میں قائداعظم کا ملک خراب تو ہو سکتا ہے لیکن بدل نہیں سکتا، رانا ثناء اللہ کی ضمانت کے باوجود شہریار آفریدی ڈٹے ہوئے ہیں، ان کا خیال ہے ملزم کے تاخیری حربوں کی وجہ سے کیس نہیں چل سکا، کیا واقعی ملزم اتنا طاقتور ہے؟

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…