پاکستان ٹیم اپنے ہی جال میں پھنس گئی، رمیز راجہ نے حیران کن بات کر دی

20  دسمبر‬‮  2019

کراچی (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف تجزیہ کار رمیز راجہ نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی وکٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم اپنے ہی جال میں پھنس گئی، گرین وکٹ تو بنالی لیکن بیٹنگ کون کرے گا۔ایک انٹرویومیں رمیز راجہ نے کہا کہ بطور کپتان اظہر علی پر بہت دباؤ ہے، اْنہیں جلد فارم میں آنا ہوگا۔رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ اظہر علی کو کپتانی میں بھی بہتری لانا ہوگی۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز

پاکستان کی پوری ٹیم 191 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔اسد شفیق 63، بابر اعظم 60 اور عابد علی 38 رنز کے نمایاں رہے۔پاکستان کی اننگز میں 8 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہیں ہوسکے تھے، کپتان اظہر علی سمیت قومی ٹیم کے 3 کھلاڑی کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے تھے۔سری لنکا کی جانب سے لاہیرو کمارا اور لاستھ ایمبولدینیا نے چار، چار جبکہ وشوا فرنینڈو نے دو کھلاڑیوں کو ا?و?ٹ کیا۔جواب میں سری لنکن ٹیم نے 271 رنز بناکر 80 رنزکی برتری حاصل کرلی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…