میچ کے دوران پاکستانی امپائر علیم ڈار زخمی ہو گئے، افسوسناک صورتحال

14  دسمبر‬‮  2019

پرتھ(آن لائن ) مایہ ناز پاکستانی امپائر علیم ڈار آسٹریلیا اور نیوز ی لینڈ کے مابین پہلے ٹیسٹ کے دوران کیوی کھلاڑی سے ٹکرا کر زخمی ہوگئے۔ پرتھ ٹیسٹ کے تیسرے روز 51سالہ علیم ڈار ٹم ساؤتھی کی گیند پر گیند سے بچنے کی کوشش میں مچل سینٹنر سے ٹکرا کر گر گئے

اور ان کی ٹانگ پر چوٹ لگی، آسٹریلوی ٹیم فزیو نے علیم ڈار کو ابتدائی طبی امداد دی اور پٹی بھی چڑھائی جس کے بعد انہوں نے امپائرنگ کے فرائض سرانجام دینے جاری رکھے۔ یاد رہے کہ علیم ڈار نے پرتھ ٹیسٹ کے دوران زیادہ ٹیسٹ میچ سپروائز کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔پاکستانی امپائر علیم ڈار نے ویسٹ انڈیز کے سٹیو بکنر کا 1989ء سے2009ء کے درمیان 128ٹیسٹ میچز میں امپائرنگ کرنے کا ریکارڈ توڑتے ہوئے سب سے زیادہ ٹیسٹ میچ سپروائز کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔اکتوبر2003ء میں بطور امپائر اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کرنے والے 51سالہ علیم ڈار 129 ٹیسٹ میچوں میں امپائرنگ کرنے والے پہلے امپائر بن گئے ہیں جب کہ انہوں نے یہ اعزاز آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان پرتھ میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں حاصل کیا،جنوبی افریقہ کے روڈی کوئرٹزن نے1992ء سے2010ء کے دوران 108ٹیسٹ میچز میں امپائرنگ کے فرائض سر انجام دیئے تھے۔  علیم ڈار آسٹریلیا اور نیوز ی لینڈ کے مابین پہلے ٹیسٹ کے دوران کیوی کھلاڑی سے ٹکرا کر زخمی ہوگئے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…