چھ ماہ میں نئی اسمبلی بھی بن سکتی ہے اور نئے انتخابات بھی ہو سکتے ہیں، جعلی اسمبلی کو آرمی چیف کی توسیع کے معاملے پر قانون سازی کا حق نہیں، مولانا فضل الرحمان نے دھماکہ خیز اعلان کر دیا

11  دسمبر‬‮  2019

ٹانک(این این آئی)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جعلی‘ اسمبلی کو آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع جیسے حساس معاملے پر قانون سازی کا کوئی حق حاصل نہیں۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ

چھ ماہ میں نئی اسمبلی بھی بن سکتی ہے اور نئے انتخابات بھی ہو سکتے ہیں جن کے بعد ہی عوام کی نمائندہ حکومت آرمی ایکٹ پر قانون سازی کرے۔ انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کے بعد متحدہ حزب اختلاف آرمی ایکٹ پر مؤقف دے گی۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ دوسروں کو چور چور کہنے والوں کا بی آر ٹی منصوبہ مذاق بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کے رہنماؤں پر مقدمات سیاسی انتقامی کارروائی ہے۔انہوں نے کہاکہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کی ضمانتوں کو ڈیل یا این آر او نہ کہا جائے کیوں کہ کیسز میں جان نہیں تھی اسی وجہ سے یہ ممکن ہوا۔جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے کہا کہ نواز شریف بیمار ہے اور انہیں حکومت کی اجازت سے عدالت نے باہر جانے کی اجازت دی ہے، ان کو بیمار نہ ماننے والے بد دعا سے ڈریں۔انہوں نے کہا کہ ڈمی قسم کی حکومت اور حکمران دھاندلی کے بنیاد پر آئے ہیں ہم انہیں نہیں مانتے۔انہوں نے کہاکہ قوم اپنا کیس جیت چکی ہے، قوم نے باور کرایا کہ یہ ہمارا نمائندہ نہیں ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ جمعیت اور اتحادیوں نے نہ توڑنے والا بندھن توڑ دیا اور وزیراعظم عمران خان کی اکڑ اور رعب ہم نے ختم کردیا،ملک کا ہر طبقہ مہنگائی سے پریشان ہے اور لوگ بچوں کو فروخت کرنے مجبور ہوچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…