غریب مزدور کو کھانے کے لالے،کس ملک نے کرسمس ٹری پر لاکھوں ڈالر خرچ کر دیئے ؟ شدید تنقید

10  دسمبر‬‮  2019

ماسکو (این این آئی) سائبیریا کے ایک صنعتی شہر میں حکومت کی جانب سے کرسمس کے موقع پر کرسمس درخت لگایا گیا ہے جس کی قیمت پر ناقدین نے اپنے منفی خیالات کا اظہار کیا ہے۔کرسمس درخت کیمیروہ کے شہر میں لگایا گیا ہے جہاں کوئلے کی کانیں ہیں اور اکثریت غربت اور بدعنوانی سے پریشان ہے۔ اسی وجہ سے اس درخت کو کرپشن کی یادگار قرار دیا جارہا ہے لیکن حکام نے

اس کا دفاع کرتے ہوئے اسے ٹیکنالوجی کا ایک شاہکار قرار دیا ہے جس پر دو لاکھ 80 ہزار ڈالر خرچ ہوئے ہیں جو پاکستانی روپوں میں چار کروڑ کے لگ بھگ ہے۔80 فٹ طویل درخت پر ایک مشہور روسی کامیڈین ایوان ارگانٹ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ درخت پر زیورات، اصلی جانور، بھالو، گاڑیاں اور ہوائی جہاز نصب کیے گئے ہیں جو سٹی ہال کی کرپشن کو ظاہر کرتے ہیں۔اس شہر کے لوگوں نے حکام سے کہا ہے کہ برف پر دبیز سیاہی پھیل رہی ہے جس کی وجہ کوئلہ ہے اور یوں سفید برف سیاہ پڑ رہی ہے۔ دوسری جانب ایک سیاہ برفیلے پہاڑ کو سفید رنگ سے چھپانے کی کوشش بھی کی گئی ہے۔سوشل میڈیا نیٹ ورک پر لوگوں نے کہا ہے کہ یہ یہاں کے غریب مزدور کو کھانے کے لالے پڑے ہیں اور حکومت ایک درخت پر لاکھوں ڈالر خرچ کرری ہے۔ دوسری جانب شہر کے میئر نے کہا ہے کہ پرانے درخت کی مرمت کے لیے بہت رقم درکار تھی اور نیا درخت ٹیکنالوجی سے بھرپور ہے لیکن اس کی قیمت اتنی زیادہ نہیں ہے۔اس درخت میں فولادی ڈھانچہ استعمال کیا گیا ہے اور کل  239,000 ایل ای ڈی لگائی گئی ہیں۔ تاہم اسے بنانے والی کمپنی نے کہا ہے کہ یہ درخت نہیں بلکہ ایک ہائی ٹیکنالوجی سے مرصع شو پیس ہے تاہم کئی افراد نے کہا ہے کہ یہ درخت شہر میں کرپشن اور بدعنوانی کی ایک علامت ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…