بارات تاخیر سے پہنچنے پر دولہے کی پٹائی، دلہن نے بھرے مجمع میں کس سے شادی رچالی ؟

9  دسمبر‬‮  2019

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں دولہے کو بارات تاخیر سے لانا مہنگا پڑ گیا، دلہن نے مقررہ وقت سے کئی گھنٹے بعد پہنچنے پر گھر والوں کے ساتھ مل کر نا صرف دولہے کی پٹائی کر دی بلکہ اپنے پڑوسی سے شادی بھی کر لی۔بھارتی میڈیا کے مطابق گاؤں بجنور ننگلجات میں شادی کے دن

باراتیوں کے دیر سے آنے پر دلہن اور ان کے گھر والوں نے باراتیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا، بعد ازاں دلہن نے اپنے پڑوسی سے شادی کر لی۔دلہن کے گھر والوں نے دولہے کے خاندان کو مارنے پیٹنے کے بعد ان کا قیمتی سامان چھین کر انہیں جیل بھی بھجوا دیا۔پولیس نے انکشاف کیا کہ یہ جوڑا رسم و رواج کے ساتھ ایک روایتی شادی کی تقریب کرنا چاہتا تھا، چھ ہفتے قبل جوڑے نے ایک اجتماعی شادی کی تقریب کے موقع پر شادی کی تھی، اور اس وقت دلہن اپنے سسرال نہیں گئی تھی کیونکہ وہ ایک روایتی شادی کرنا چاہتی تھی۔علاوہ ازیں پولیس نے بتایا کہ دونوں خاندانوں میں جہیز کے معاملے کو لے کر بھی اختلافات تھے، دلہن کے خاندان نے دعویٰ کیا کہ دولہا اور اس کے والد نے اْن سے موٹرسائیکل اور نقد رقم کا مطالبہ کیا تھا اور جب ان کا مطالبہ پورا نہیں کیا گیا تو یہ ان کے گھر والوں کو دھمکیاں دے رہے تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق باراتیوں کو دن کے 2 بجے آنا تھا تاہم وہ رات میں بارات لے کر آئے، تاخیر سے آنے کی وجہ سے دلہن آگ بگولہ ہوگئی اور دلہن کے گھر والوں نے باراتیوں کی مار لگا دی۔تمام تر صورتحال کے بعد پولیس نے معاملے کو سلجھایا جس کے بعد دلہن نے کسی اور سے شادی کر لی۔‎

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…