نواز شریف کو”لیجانے“کیلئے ائیر ایمبولینس کب پاکستان پہنچ رہی ہے؟روانگی کب ہوگی؟ تفصیلات منظر عام پر آگئیں

11  ‬‮نومبر‬‮  2019

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کا اپنی رہائشگاہ پر علاج معالجہ جاری ہے تاہم صحت میں کسی طرح کی بہتری نہیں آسکی، نواز شریف کو بیرون ملک لے جانے کیلئے ائیر ایمبولینس کل (بدھ) پاکستان پہنچے گی،سابق وزیر اعظم کی بیرون ملک روانگی میں تاخیر کی

وجہ سے ہارلے سٹریٹ کے ڈاکٹروں سے لی گئی اپوائٹمنٹ منسوخ ہو گئی۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عدنان اور شریف میڈیکل کمپلیکس کے میڈیکل بورڈ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا تفصیلی معائنہ کیا اور مشاورت کی۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے بھی جاتی امراء جا کر اپنے بھائی کی عیادت کی اور ڈاکٹروں سے بھی مشاورت کے عمل میں شریک ہوئے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کاؤنٹس میں بہتری نہیں آ سکی اور ڈاکٹروں نے نواز شریف کو سفر کے قابل بنانے کیلئے دی جانے والی ادویات کے حوالے سے بھی غوروخوض کیا۔ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق نواز شریف کو بیرون ملک لے جانے کے لئے ائیر ایمبولینس کل (بدھ) کے روز پاکستان پہنچ جائے گی اور نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکلتے ہی انہیں بیرون ملک لے جایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کی بیرون ملک روانگی تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے ہارے سٹریٹ کلینک کے ڈاکٹروں سے لی گئی اپوائٹمنٹ منسوخ ہو گئی ہے اور روانگی کا حتمی طے ہونے کے بعد دوبارہ ٹائم لیا جائے گا۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…