اکاؤنٹ ہولڈرز سے متعلق یہ تمام معلومات فراہم کریں، چیئرمین ایف بی آر نے کمرشل بینکوں کوہدایات جاری کردیں،بڑا اقدام

28  اکتوبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی) چیئرمین ایف بی آر سید محمد شبر زیدی نے تمام بینکوں کو مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بینکوں کی طرف سے مختلف اکاؤنٹ ہولڈرز کی طرف سے خریدے گئے بانڈز کی تفصیلات ابھی تک ایف بی آر کو فراہم نہیں کی گئیں۔ چیئرمین ایف بی آر نے مراسلے میں تمام بینکوں کے سربراہان کو یاد دہانی کرائی ہے کہ بانڈہولڈرز کی تفصیلات فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی شرائط کے تحت بھی مطلوب ہیں۔ مزید یہ کہ ایسے اکاؤنٹ ہولڈرز کی رقوم انکم ٹیکس

گوشواروں میں بھی ظاہر نہیں ہو رہی۔ بانڈ واشنگ کے تحت ٹیکس ادائیگی کو چھپایا جا رہا ہے اور ودہولڈنگ ٹیکس ادا نہیں کیا جا رہا،کمپنیوں کی فنانشل سٹیٹمنٹ اور ریکارڈ کے مطابق ایسی رقوم آف بیلنس شیٹ کے طور پر ظاہر ہوتی ہیں، لین دین کے نظام کو ریگیولیٹ کرنے کے تحت تمام دولت اور ودہولڈنگ کوقانون کے تحت ظاہر کرنا ضروری ہے۔ چیئرمین ایف بی آر نے ایک مرتبہ دوبارہ تمام بینکوں سے درخواست کی ہے کہ و ہ اس سلسلے میں ضروری معلومات فوراََ فراہم کریں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…