امریکہ، فلسطینیوں کے خلاف مظالم میں اسرائیل کا شریک ہے،ایران

24  اکتوبر‬‮  2019

تہرا ن(این این آئی)ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ مسئلہ فلسطین کو کمزور اور محو کرنے کی کوشش کررہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے فلسطین کے بارے میں ناوابستہ تحریک کی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اجلاس مسئلہ فلسطین کے بارے میں اہم ہے مسئلہ فلسطین دنیا کے سرفہرست اور اہم مسائل میں ہے ۔

انہوں نے مسئلہ فلسطین کو اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین کو نظر انداز کرنے والا کوئی بھی اقدام پائیدار نہیں ہوگا، امریکہ مسئلہ فلسطین کو کمزور اور محو کرنے کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی یکطرفہ پالیسیوں اور عالمی قوانین پر اس کی عدم توجہ کی بنا پر عالمی امن کو شدید ترین خطرات لاحق ہوگئے ہیں ۔ امریکہ نے دنیا میں اقتصادی دہشت گردی کا آغاز کردیا ہے اور وہ عالمی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے۔ ظریف نے کہا کہ امریکہ غاصب صہیونی حکومت کی بھر پور حمایت کررہا ہے اور وہ مسئلہ فلسطین کو کمزور کرنے اور اسے محو کرنے کی تلاش و کوشش جاری رکھے ہوئیہے اور وہ فلسطینیوں کے خلاف مظالم میں اسرائیل کا شریک ہے۔جواد ظریف نے کہا کہ ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کی مسئلہ فلسطین کے بارے میں اہم ذمہ داری ہے اور اس عالمی تنظیم کو مسئلہ فلسطین کے بارے میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنا چاہیے اور فلسطینیوں کے دکھ درد اور رنج و غم کو دور کرنے کے سلسلے میں ٹھوس اقدامات انجام دینے پر توجہ مبذول کرنی چاہیے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…