پہاڑوں پر موسم سرما کی پہلی برف باری،موسم سرد ہوگیا،محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی کردی

19  اکتوبر‬‮  2019

کاغان (این این آئی) وادی کاغان میں بارش کے بعد پہاڑوں پر موسم سرما کی پہلی برف باری کے بعد موسم سرد ہوگیا ہے، بابو سر ٹاپ پر اب تک 8 انچ برف پڑ چکی ہے جس کے وجہ سے ٹریفک کی آمدورفت مکمل طور پر بند ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق مظفرآباد شہر اور گرد و نواح میں وقفے وقفے کے ساتھ بارش کا سلسلہ دن بھر جاری رہا،

سرگودھا شہر اور گردو نواح میں بھی بادل جم کر برسے   جبکہ لکی مروت اور آس پاس کے علاقوں میں موسلا دھار بارش سے موسم سرد ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں، پنجاب کے شمالی حصوں، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے اور بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔دوسری جانب پہاڑی علاقوں میں برفباری کا آغاز ہوگیا ہے، بابو سر کاغان روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا اور آئندہ چند روز میں موسم میں مزید 2 سے 4 ڈگری کمی کا امکان ہے۔برف باری کے پیش نظر بابو سر ٹاپ کی بندش سے نیشنل گیمز کی مشعل کا خیبر پختونخوا میں داخلہ بھی مشکل ہو گیا۔محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں، پنجاب کے شمالی حصوں سمیت اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی برسات اور بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔  وادی کاغان میں بارش کے بعد پہاڑوں پر موسم سرما کی پہلی برف باری کے بعد موسم سرد ہوگیا ہے، بابو سر ٹاپ پر اب تک 8 انچ برف پڑ چکی ہے جس کے وجہ سے ٹریفک کی آمدورفت مکمل طور پر بند ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق مظفرآباد شہر اور گرد و نواح میں وقفے وقفے کے ساتھ بارش کا سلسلہ دن بھر جاری رہا، سرگودھا شہر اور گردو نواح میں بھی بادل جم کر برسے   جبکہ لکی مروت اور آس پاس کے علاقوں میں موسلا دھار بارش سے موسم سرد ہوگیا ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…