کمارا سنگا کارا نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے آواز اٹھا دی

19  اکتوبر‬‮  2019

کولمبو(این این آئی)سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کمارا سنگا کارا نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے آواز اٹھا دی ۔سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر سنگاکارا نے کہا کہ سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان اور پذیرائی پر بڑی خوشی ہوئی، بالآخر اس ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کو مکمل طور پر واپس آنا ہے، موقع ملا تو میں بھی اس عمل میں اپنا حصہ ڈالنا

چاہوں گا اور خود بھی اس ضمن میں کردار ادا کرنا چاہوں گا۔یاد رہے کہ مارچ 2009 میں دہشت گردوں کا نشانہ بننے والی سری لنکن ٹیم میں سنگا کارا بھی شامل تھے۔ چند روز قبل سابق کپتان ارجنا رانا ٹنگا نے بھی بورڈ عہدیداروں کی جانب سے پاکستان میں حد سے زیادہ سیکیورٹی پر تنقید کو غلط قرار دیتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلیے بھرپور آواز اٹھائی تھی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…