پاکستان کے اہم شہر میں  پولیس وین کے قریب خوفناک دھماکہ، متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے کی اطلاعات، سیکورٹی فورسز نے علاقہ گھیرے میں لے لیا

15  اکتوبر‬‮  2019

کوئٹہ(نیوزڈیسک)پاکستان کے اہم شہر میں  پولیس وین کے قریب خوفناک دھماکہ، متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے کی اطلاعات، سیکورٹی فورسز نے علاقہ گھیرے میں لے لیا، تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکے کی اطلاعات ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دھماکا کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ پر ایک پولیس وین کے قریب ہوا جس سے ابھی تک

ایک شخص کے جاں بحق جبکہ 10 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں،دہشت گردی کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور ایمبیولینسوں کے ذریعے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ زخمیوں میں چار پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔،سیکیورٹی فورسز، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ شہید اہلکار کی شناخت خلیل احمد کے نام سے ہوئی ہے۔دھماکے کے بعد ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…