مقبوضہ کشمیر میں5اگست سےاب تک کتنے مظاہرے کئے گئے؟بھارت نے اعتراف کرلیا

12  اکتوبر‬‮  2019

نئی دہلی (این این آئی) بھارتی حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران مقبوضہ کشمیر میں 330سے زائد مظاہرے کیے گئے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی حکومت کی اندرونی سلامتی سے متعلق ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ ان مظاہروں کا 67فیصد

سرینگر ، بڈگام اور پلوامہ میں ہوا اور اس دوران زیادہ تر پتھرائو کے واقعات پیش آئے ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ پتھرائو کے زیادہ تر واقعات اگست میں پیش آئے جبکہ ستمبر میں پتھرائو کے 85واقعات رونما ہوئے ۔ یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر پانچ اگست سے بھارت کے سخت فوجی محاصرے میں ہے جب نریندر مودی کی فرقہ پرست بھارتی حکومت نے مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی۔ مقبوضہ وادی اور جموںکے مسلم اکثریتی علاقوںمیں جگہ جگہ بڑی تعداد میں بھارتی فوجی اور پولیس اہلکارو تعینات ہیں لیکن اسکے باوجود کشمیری مذکورہ غیر قانونی بھارتی اقدام کے خلاف سڑکوں پر نکل کر اپنے غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔دریں اثنا مقبوضہ علاقے کا آج 69ویں روز بھی فوجی محاصرہ برقرارہے۔وادی کشمیر اور جموں کے مسلم اکثریتی علاقوں میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروسز بھی معطل ہیں اور لوگ سخت مسائل و مشکلات سے دوچار ہیں ۔ لوگوں کو بنیادی اشیائے ضروریہ کی سخت قلت درپیش ہے۔ لوگوں نے بھارت کے خلاف خاموش احتجاج کے طور پر اپنی دکانیں اور کاروباری ادارے بند کر رکھے ہیں۔ ‎

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…