سابق جج کی متنازعہ ویڈیو سکینڈل، مرکزی کردار ناصر بٹ کے عزیز و اقارب نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

11  اکتوبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)سابق جج کی متنازعہ ویڈیو سکینڈل مرکزی کردار ناصر بٹ کے عزیز و اقارب نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ۔ جمعہ کو آکاش وحید بٹ ہنزلہ عارف ودیگر نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ۔درخواست میں ڈی جی ایف آئی اے اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سی ٹی ڈبلیو کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ درخواست گزار پاکستان کا محب وطن اور قانون کی پیروی کرنے والا شہری ہے،درخواست گزار پڑھے لکھے خاندان سے تعلق رکھتاہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ جج ارشد ملک

ویڈیو سکینڈل سے کوئی تعلق نہیں۔ درخواست میں کہاگیاکہ فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی اور کاؤنٹر ٹیرارزم ونگ کے اہلکار حراساں کررہے ہیں۔ درخواست کے مطابق ایف آئی اے اور سی ٹی ڈبلیو ویڈیو سکینڈل میں بے گناہ طور پر ملوث کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ درخواست میںاستدعا کی گئی کہ عدالت فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے قانون کا پابند کرے۔ درخواست میں کہاگیاکہ آئین پاکستان ہر شہری کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کی ہدایت کرتاہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت آئین کے تحت فریقین کو ہراساں کرنے سے متعلق احکامات جاری کرے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…