خوف ہے میرا انجام بھی شوہر عمران فاروق جیسا نہ ہو، شمائلہ فاروق کے پولیس بیان میں اہم انکشافات

10  اکتوبر‬‮  2019

لندن(این این آئی)متحدہ قومی موومنٹ کے مقبول رہنما عمران فاروق کی بیوہ شمائلہ فاروق نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں اہم انکشافات کیے ہیں۔برطانوی پولیس نے شمائلہ فاروق کی رہائش گاہ پر اسپیشل سیکیورٹی سسٹم فراہم کردیا ہے، ساتھ ہی یقین دہانی کرائی کہ آپ کی جان کو خطرے سے متعلق کوئی خاص اطلاع نہیں۔

عمران فاروق کی 9ویں برسی پر شمائلہ فاروق نے پولیس کو جو بیان دیا، اس کی کاپی منظرعام پرآگئی ہے۔اپنے بیان میں شمائلہ فاروق نے کہا کہ خوف محسوس ہوتا ہے کہ میرا انجام بھی شوہر عمران فاروق جیسا نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ قتل کے ملزمان محسن سید اور کاشف کامران کی تصاویر دکھائی گئی تھیں، ان میں سے ایک کو فورا شناخت کر لیا تھا، وہ ہمیں گھر کے پاس ملا تھا۔شمائلہ فاروق نے یہ بھی کہا کہ عمران کے قتل کے بعد ایم کیوایم نے مجھے سیاسی فوائد کے لیے استعمال کیا، متحدہ قومی موومنٹ میری مدد پر کبھی سنجیدہ نہیں رہی، میرا استحصال کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ عمران فاروق کے قتل کے بعد سے آج تک خوشی نہیں دیکھی، پارٹی قیادت نے ابتدا میں میری کچھ امداد ضرور کی تھی۔عمران فاروق کی بیوہ نے کہا کہ جب احساس ہوا کہ قیادت میری مدد میں سنجیدہ نہیں تو میں بھی لاتعلق ہوگئی، کینسرکی تشخیص کے بعد مدد نہ ملنے پر خود کو لاچار اور تنہا محسوس کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری بینیفیٹ پر گزارہ ہے، اچھا گھر لینے کی سکت نہیں، پارٹی قیادت عمران فاروق کی برسی وغیرہ پر مجھے عوام میں یاد کرلیتی ہے۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…