مقبوضہ کشمیر کے مزید کتنے ٹکڑے کئے جائینگے؟بھارتی حکومت کا اگلا پلان سامنے آگیا، بھارت میں شدید ردعمل کے پیش نظر حساس شہروں میں مزید فوجی دستے بھیجنے کا عمل شروع

6  اکتوبر‬‮  2019

اسلام آباد(اے این این ) بھارتی حکومت نے کشمیر کو تقسیم در تقسیم کرنے کے اگلے مرحلے میں کشمیر4حصوں میں تقسیم کرنے کا منصوبہ بنالیا۔ شدید رد عمل سے بچنے کیلئے بھارت میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا۔ مزید فوجی حساس شہروں میں بھیجے جارہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت نے دو ماہ قبل کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد اب اگلے مرحلے کی جانب سے پیش رفت شروع کردی ہے۔آئندہ چند روز میں کشمیر کو چار حصوں میں تقسیم کردیا جائیگا کشمیر کے زیر انتظام علاقے لداخ کو مزید دو حصوں میں تقسیم کرکے عملا جموں کشمیر سے الگ کردیا جائیگا۔ منصوبے پر عملدرآمد 31 اکتوبر تک متوقع ہے۔4ہفتوں کے بعد مودی سرکار کشمیر کی تقسیم کا فیصلہ کرنے جارہی ہے۔ یہ عمل31 اکتوبر کو متوقع ہے۔ اس تقسیم میں وادی جموں اور لداخ کے بارے میں بھارتی حکومت نے اپنے آئین میں جو ترمیم اور تبدیلی کی ہے اس پر اب اگلے مرحلے میں مزید پیش رفت ہوتی نظر آنے لگی ہے اس پس منظر میں مودی سرکار نے بھارت بھر کے ہوائی اڈوں ریلوے اسٹیشنز ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔سری نگر، امرتسر اور پٹھان کوٹ اونتی پورہ جموں پٹھان کوٹ اور دیگر ایئر بیسز پر اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں دہلی سرکار کے تقریبا 2ماہ قبل کئے گئے اقدامات کے بعد اب اس متنازع خطے کے ایک حصے لداخ میں بھی نئی کشیدگی اور سماجی تنائو پیدا ہوگیا ہے۔بھارتی اقدام لداخ کے بودھ باشندوں کیلئے بھی تشویش کا باعث بن گیا ہے کہ ان کے اکثریتی علاقے لہہ کی منفرد ثقافتی اور سماجی حیثیت بھی اس وقت خطرے میں پڑ جائیگی جس کے بعد ہندو لیہہ میں املاک خریدنے اور وہاں رہائش اختیار کرنے کے حقدار ہوجائینگے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…