پا ک بھارت جنگ کا آغاز بھارتی پارلیمنٹ پر حملے سے ہوگا ، کئی بھارتی رہنما ئوں کی ہلاکت پر جواباً نئی دہلی آزاد کشمیر پر حملے کا حکم دیگا،صورتحال سے پریشان ہو کر پاکستان کونسا انتہائی قدم اٹھائے گا؟امریکی یونیورسٹی کے شائع تحقیقی مکالے میں2025کا منظر نامہ پیش

3  اکتوبر‬‮  2019

واشنگٹن (اے ایف پی) امریکی ریاست نیو جرسی میں قائم رٹگیرز یونیورسٹی کے محققین نے پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے تناظر میں ایک تحقیقی مقالہ شائع کیا ہے جس میں 2025ء کا منظر نامہ پیش کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ

دونوں ملکوں کے درمیان ایٹمی جنگ کے نتیجے میں 10؍ کروڑ افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔رپورٹ میں 2025ء کے سال میں تباہ کن جنگ کا آغاز بھارتی پارلیمنٹ پر حملے سے ہوتا ہے جس میں کئی بھارتی رہنما ہلاک ہوگئے۔ جواباً نئی دہلی نے آزاد کشمیر پر حملے کیلئے کئی ٹینک روانہ کرنے کا حکم دیا۔اس صورتحال سے پریشان پاکستان نے حملہ آور فورسز پر ایٹمی ہتھیار استعمال کر دیے جس سے تاریخ کے خطرناک ترین تنازع کا آغاز ہوا اور اس کے عالمی منظر نامے پر شدید اثرات مرتب ہوئے۔رپورٹ کے مطابق، اس منظرنامے کی ماڈلنگ سے معلوم ہوتا ہے کہ ایسی نوعیت کے نتائج 10؍ کروڑ افراد کی ہلاکت کی صورت میں سامنے آئیں گے جس کے بعد عالمی سطح پر خوراک کا بحران اور قحط کا آغاز ہوگا، ایٹمی حملے کے نتیجے میں پیدا ہونے والے لاکھوں ٹن کالے دھویں کے نتیجے میں سورج کی روشنی کا زمین تک پہنچنے کا راستہ تقریباً ایک دہائی کیلئے بند ہو جائے گا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فی الوقت دونوں ملکوں کے پاس تقریباً 150؍ جوہری ہتھیار ہیں اور توقع ہے کہ 2025ء تک یہ بڑھ کر 200؍ ہو جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…