تمباکو نوشی کرنے والوں میں منہ کا کینسر پیداہونے میں کتنے سال لگتے ہیں؟ماہرین کے تشویشناک انکشافات،خبردارکردیا

14  ستمبر‬‮  2019

کراچی (این این آئی)جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور ناک کان حلق کے ماہر سرجن پروفیسر سید محمد طارق رفیع نے کہا ہے کہ پاکستان میں پائے جانے والے منہ کے کینسر میں 90 فیصد کیسز تمباکو نوشی کی وجہ سے ہوتے ہیں۔

یہ بات انہون نے کراچی ٹریفک پولیس کے افسران کے لیے منعقد کی گئی ایک آگاہی تقریب میں کہی۔ حاضرین سے گفتگو کے دوران انہوں نے بتایا کہ تمباکو نوشی سے کینسر پیدا ہونے میں 20 سے 25 سال لگتے ہیں۔ انچارج کمیونٹی ڈینٹسٹری ڈاکٹر مریم اظفر نے اس موقع پر بتایا کہ تمباکو، گٹکا، پان، چھالیہ اور نسوار کھانے سے پہلے چھوٹی تکالیف ہوتی ہیں جو بتدریج کینسر میں بدل جاتی ہیں۔ ایس ایس پی ٹریفک ساؤتھ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے اس موقع پر کہا کہ پان،  گٹکا، چھالیہ اور نسوار کے مضر اثرات سے ناواقفیت بڑی تعداد میں لوگوں کے لیے خطرہ ہے۔ انہوں نے اس معلوماتی تقریب کے انعقاد پر یونیورسٹی کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر جے ایس ایم یو کے سندھ انسٹیٹیوٹ اوف اورل ہیلتھ سائنسز کے ڈین پروفیسر کیفی اقبال، پرنسپل ڈاکٹر زبیر عباسی اور سٹوڈنٹ کاونسل کی سربراہ ڈاکٹر غزالہ عثمان بھی موجود تھیں۔ فیکلٹی کی مدد کے لیے طلبہ و طالبات میں معیز احمد، اسد حسین ملک، کرن عباس، عبدالمعید، اور شجیع نوید موجود تھے۔ یہ پروگرام جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے آگاہی پروگرام کا حصہ تھا۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…