قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کاشاہد خاقان عباسی  کوخط کا جواب،مطمئن نہیں تو کیا کام کریں؟مشورہ بھی دے دیا

12  ستمبر‬‮  2019

اسلام آباد(آن لائن)قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے رکن اسمبلی شاہد خاقان عباسی کو خط کاجواب دیدیا، جوابی خط سپیکر اسمبلی اسد قیصرکی ہدایت پر لکھا گیا۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے لکھے گئے جوابی خط کے متن کے مطابق پروڈکشن آرڈرز کے معاملے پر اسپیکر غیر جانبدارانہ سوچ سے فیصلہ کرتے ہیں،اسپیکر بحیثیت قومی اسمبلی کے کسٹودین اراکین کے حقوق کا تحفظ کرنے کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہیں اور اسپیکر زیر حراست رکن کے خلاف درج شدہ کیس کی

نوعیت کا بغور جائزہ لیتے ہیں  جبکہ پروڈکشن آرڈر کا اجراء اسپیکر کا صوابدیدی اختیار ہے رکن اس کا مطالبہ نہیں کر سکتا۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اسمبلی کے قواعد وضوابط کے مطابق اسپیکر ضروری سمجھنے پر زیر حراست رکن کو اجلاس میں شرکت کے لیے طلب کر سکتا ہے۔پروڈکشن آرڈر کے اجراء سے متعلق آئینی گنجائش موجود نہیں۔اگر زیر حراست رکن اسپیکر کی جانب سے پروڈکشن آرڈرز کے اجراء  پر مطمئن نہیں تو اس سلسلہ میں عدالت سے رابطہ کرسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…