پیپلز پارٹی نے کراچی کی صفائی سے متعلق اقدامات پر وفاقی حکومت کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنا شروع کر دیں

12  ستمبر‬‮  2019

کراچی (این این آئی) وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ وفاق کراچی کیلیے جتنے منصوبے بنالے اسے سندھ حکومت کے دروازے سے گزرنا ہوگا۔کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں کلین کراچی مہم شروع کی گئی جس کے لیے چندہ اکٹھا کیا گیا لیکن اس مہم نے کراچی کو مزید گندا کر دیا، کراچی صفائی مہم کہاں ہے اور صفائی کرنے والے کہاں گئے، وزیراعظم کو کلین کراچی مہم کی حقیقت کا پتا چل جائے تو علی زیدی کو برطرف کر دیں۔صوبائی وزیراطلاعات نے کہا کہ سنا ہے وزیراعظم نے اب ایک نئی کمیٹی بنائی

ہے، کمیٹی بنانا کراچی کے مسائل کا حل نہیں ہے، کمیٹیوں کا ڈرامہ بند کیا جائے، وفاق کراچی کیلیے جتنے منصوبے بنالے اسے سندھ حکومت کے دروازے سے گزرنا ہوگا جب کہ کراچی کیلیے بنائی گئی کمیٹی پر سندھ حکومت سے مشاورت نہیں کی گئی۔عید غنی نے کہا کہ فریال تالپور سے ایسا رویہ اختیار نہ کریں جو پیشہ ور مجرموں کیساتھ کیا جاتا ہے، فریال تالپور پر کوئی الزام ثابت نہیں ہوا، اگر13 ستمبرکو فریال تالپورکو اسمبلی نہ لایا گیا تو اراکین اسمبلی لاہور جائیں گے اور پنجاب کی عوام کو بتائیں گے انتقام میں اندھی حکومت اپنے آئینی و قانونی تقاضے بھی پورے نہیں کر رہی۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…