محکمہ صحت صوبہ بھر میں ڈینگی کے مرض پر قابو پانے کیلئے مؤثر اقدامات اٹھا رہا ہے : ڈاکٹر یاسمین راشد

5  ستمبر‬‮  2019

لاہور(این این آئی ) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہاہے کہ محکمہ صحت صوبہ بھر میں ڈینگی کے مرض پر قابو پانے کیلئے مؤثر اقدامات اٹھا رہا ہے۔راولپنڈی کے ہر سرکاری ہسپتال میں ڈینگی کے مریضوں کی مکمل دیکھ بھال کیلئے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف چوبیس گھنٹے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔تمام سی ای اوز سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کیلئے کئے گئے اقدامات بارے فوری رپورٹ بھیجیں۔ڈینگی کے مرض پر قابو پانے کیلئے فیلڈ میںعملی اقدامات کے ہر قیمت پر نتائج چاہئیں۔انسداد ڈینگی کیلئے انتظامی افسران واضع کردہ ایس او پی پر عملدرآمد کے مکمل ذمہ دار ہیں۔صوبائی وزیر صحت

ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہاکہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کے ان ڈور اور آئوٹ ڈور سرویلنس پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ڈینگی کی افزائش کو ختم کرنے کیلئے مربوط حکمت عملی پر عملدرآمد کیا جائے۔ڈینگی کے مرض پر قابو پانے کیلئے فیلڈ افسران کی جانب سے غفلت کسی قیمت پر برداشت نہیں کی جائے گی۔انسداد ڈینگی مہم میں غفلت پر متعلقہ افسران کے تبادلے کے ساتھ ان کے خلاف کارروائی بھی کی جائے گی۔تمام سرکاری ہسپتالوں کے اینٹی ڈینگی وارڈز میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی خصوصی ڈیوٹی لگائی گئی ہیں۔عوام میں ڈینگی سے بچائو کیلئے آگاہی پیدا کرنے کیلئے مؤثرمہم چلائی جائے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…