زرداری کو علاج کی بنیادی سہولت فراہم نہ کرنے پر اسفندیار ولی خان  برہم،بڑا مطالبہ کردیا

30  اگست‬‮  2019

پشاور(آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے بیماری کی حالت میں سابق صدر آصف علی زرداری کو ہسپتال سے جیل منتقلی کا سختی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کو علاج کا بنیادی سہولت فراہم نہ کرنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے اور ایک بار پھر یہ واضح کیا جارہا ہے کہ

یہ فیصلے سیاسی اختلاف کے سبب کیے جارہے ہیں،آصف علی زرداری کی جیل منتقلی اور ملاقاتوں پر پابندی پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے اسفندیار ولی خان نے کہا کہ ڈاکٹروں کے فیصلے برعکس آصف علی زرداری کو جیل منتقلی انتقامی سیاست کا کھلا ثبوت ہے،اسی طرح آصفہ بھٹو زرداری کو بھی اپنے والد سے ملاقات کی اجازت نہ دینا بھی کوئی جواز نہیں رکھتا،کیا بیماری کی حالت میں ایک بیٹی اپنے والد سے ملاقات نہیں کرسکتی؟اسفندیار ولی خان نے مزید کہا کہ عدالت آصف علی زرداری کے بچوں کو اجازت دے چکی ہے کہ وہ اپنے والد سے ملاقات کریں کیا آصفہ کو ملاقات کی اجازت نہ دینا توہین عدالت نہیں؟اسفندیار ولی خان نے اپنے بیان میں آصف علی زرداری کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انتقامی کاروائی کی بجائے آصف علی زرداری کو فوری طور پر ڈاکٹرز کے ہدایات کے مطابق ہسپتال منتقل کیا جائے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے بیماری کی حالت میں سابق صدر آصف علی زرداری کو ہسپتال سے جیل منتقلی کا سختی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کو علاج کا بنیادی سہولت فراہم نہ کرنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے اور ایک بار پھر یہ واضح کیا جارہا ہے کہ یہ فیصلے سیاسی اختلاف کے سبب کیے جارہے ہیں

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…