پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کے اعلان کے بعد بڑا”یوٹرن“وزارت خزانہ نے ایسا اعلان کردیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا

30  اگست‬‮  2019

اسلام آباد(این این آئی)وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کی خبرکی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی قیمتوں میں کوئی صداقت نہیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان (آج) کیا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اعلان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ نئے پاکستان کا دوسرا سال ملک کیلئے نئی خوشخبریاں لیکر آئے گا، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کافائدہ عوام کو منتقل کریں گے۔ انہوں نے کہا تھا کہ عوام دوست حکومت کا ریلیف دینے کیلئے عملی اقدام یہ ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے، اور پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے59 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد اب پیٹرول 117 روپے 83 پیسے سے کم ہوکر 113 روپے 24 پیسے فی لیٹر ہوگیا ہے۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 7 روپے 67 پیسے کی کمی کی گئی ہے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 132 روپے 47 پیسے سے کم ہوکر 124 روپے 80 پیسے، لائٹ ڈیزل فی لیٹر 5 روپے 63 پیسے کم ہوکر اب 97 روپے 52 پیسے سے 91 روپے 89 پیسے کا ہوگا جب کہ مٹی کا تیل 4 روپے 27 پیسے کم ہو کر اب 103 روپے 94 پیسے کے بجائے نئی قیمت 99 روپے 57 پیسے میں فروخت ہوگا اور نئی قیمتوں پر عملدرآمد یکم ستمبر سے ہوگا۔دوسری جانب وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں میں کوئی صداقت نہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا اعلان (آج) کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…