عرب اتحاد نے صعدہ میں حوثیوں کا آپریشن کنٹرول روم تباہ کردیا،17جنگجوہلاک

22  اگست‬‮  2019

صنعاء (این این آئی)یمن میں آئینی حکومت کی عمل داری کی بحالی کیلئے سرگرم عرب اتحادی فوج کے جنگی طیاروں نے شمالی گورنری صعدہ میں حوثی ملیشیا کا آپریشن کنٹرول روم بمباری سے تباہ کردیااور اس میں موجود تمام 17جنگجو ہلاک ہوگئے۔ادھر اتحادی فوج نے کتاف ڈاریکٹوریٹ ہی میں متمرکزحوثی ملیشیاکیلئے بھیجی گئی کمک پربمباری کی جسکے نتیجے میں 21 جنگجو ہلاک اور33 زخمی ہوگئے۔خیال رہے کہ صعدہ گورنری کو یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کا گڑھ تصور کیا جاتا ہے۔ اس علاقے میں باغیوں

کے آپریشن کنٹرول روم کی تباہی عرب اتحاد اور یمنی فوج کی اہم کامیابی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی ذرائع نے بتایا کہ عرب ممالک کے جنگی طیاروں نے مشرقی صعدہ میں کتاف ڈاریکٹوریٹ کے نواحی علاقے اتیاس میں حوثیوں کے آپریشن کنٹرول روم پربمباری کی۔ حملے میں کنٹروم روم تباہ اور اس میں موجود تمام 17جنگجو ہلاک ہوگئے۔ادھر اتحادی فوج نے کتاف ڈاریکٹوریٹ ہی میں متمرکزحوثی ملیشیا کیلئے بھیجی گئی کمک پربمباری کی جس کے نتیجے میں 21 جنگجو ہلاک اور33 زخمی ہوگئے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…