ٹرمپ کو رعائتیں پیش نہیں کروں گا خواہ قیمت میری بیٹی کو چکانا پڑے ،ہواوےکمپنی کے بانی نے دو ٹوک اعلان کرتے ہوئے بڑا فیصلہ سنا دیا

21  اگست‬‮  2019

بیجنگ(این این آئی)ٹکنالوجی کی دنیا کی معروف چینی کمپنی ہواوے کے بانی رین ڑینگفی نے کہاہے کہ واشنگٹن میں موجودہ سیاسی فضاؤں کے سبب وہ امریکی پابندیاں ختم ہونے کی توقع نہیں رکھتے ہیں۔ تاہم انہوں نے اس بات پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا کہ کمپنی ترقی کی منازل طے کرے گی۔

کیوں کہ وہ اپنی ٹکنالوجی کو خود جدید بناتی ہے۔امریکی خبر رساں ایجنسی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ڑینگفی نے کہا کہ اگر امریکی پابندیوں کے خاتمے کے بدلے کسٹم ڈیوٹی کی جنگ میں چین سے رعائتوں کا مطالبہ کیا گیا تو انہیں اس کی خواہش ہر گز نہیں اگرچہ اس کا مطلب یہ ہو کہ ان کی بیٹی کو زیادہ طویل قانونی تنازع کا مقابلہ کرنا ہو گا۔ہواوے کمپنی کے بانی کی بیٹی اس وقت کینیڈا میں نظر بند ہیں۔ ان پر امریکی عدالت نے فوجداری نوعیت کے الزامات عائد کیے ہیں۔واشنگٹن نے پیر کے روز ہواوے ٹکنالوجیز کے لیے امریکی کمپنیوں سے خریداری کی مہلت میں 90 روز کی توسیع کرنے کا اعلان کیا تھا۔اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ یہ بیان دے چکے ہیں کہ قومی سلامتی سے متعلق وجوہات کی بنا پر وہ چینی کمپنی ہواوے کے ساتھ کسی قسم کی تجارتی کارروائی کرنے کی خواہش نہیں رکھتے۔ہواوے کمپنی نے جوابی بیان میں کہا کہ یہ بات تو واضح ہے کہ خاص اس وقت میں اس نوعیت کے فیصلے کا اعلان سیاسی پہلو کا حامل ہے اور امریکی قومی سلامتی سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔ کمپنی کے مطابق امریکی اقدامات آزاد منڈی میں مسابقت کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ اقدامات امریکی کمپنیوں سمیت کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں .. ہواوے کمپنی کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی کوششیں امریکا کے لیے ٹکنالوجی کے میدان میں قیادت کو یقینی بنانے میں ہر گز مددگار ثابت نہیں ہوں گی۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…