معروف موبائل کمپنی ہواوے نے پاکستان میں ہیڈ کوارٹر قائم کرنے سمیت بڑی سرمایہ کاری کی پیشکش کردی

18  جولائی  2019

اسلام آباد( آن لائن)معروف موبائل کمپنی ہواوے نے پاکستان میں اپنا مقامی ہیڈ کوارٹر قائم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چین کی سب سے بڑی موبائل کمپنی ہواوے نے پاکستان میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ ہواوے کمپنی کے نائب صدر مارک ژہیومن کا کہنا ہے کہ پاکستان ہماری کمپنی کے لیے ایک اسٹریٹجک مارکیٹ ہے۔

امسال کمپنی پاکستان میں تقریبا 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار ہواوے کمپنی کے نائب صدرمارک ژہیومن نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات خسرو بختیار سے ملاقات میں کیا۔ ہواوے کے نائب صدر کا کہنا تھا کہ کمپنی 55 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک مقامی ہیڈکوارٹر قائم کرے گی۔مقامی ہیڈکوارٹر قائم ہونے سے مقامی انجینئیرز کو بھی ملازمت کے مواقع ملیں گے۔ اس ملاقات میں سیکرٹری منصوبہ بندی، سی پیک کے پراجیکٹ ڈائریکٹر حسن داد اور وزارت کے اعلی اور سینئیر حکام بھی شریک تھے۔ ہواوے کمپنی کے نائب صدرمارک ژہیومن کا کہنا تھا کہ کمپنی پاکستان میں ٹیکنیکل سپورٹ سینٹر میں بھی 15 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔جس کے لیے مزید ملازمین بھرتی کیے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ اسی سال ملازمین کی تعداد میں 600 سے 800 تک کا اضافہ ہو جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کمپنی پاکستان میں چینی حکومت کی گرانٹ فنڈنگ سے مزید نئے پراجیکٹس شروع کرنے کی خواہاں بھی ہے۔ جس پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات خسرو بختیار نے ہواوے کمپنی کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے خواہش کو سراہا اور کہا کہ کمپنی پاکستان کے انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکٹر کو اپ گریڈ کرنے اور اس میں مزید ترقی کرنے میں ہماری مدد بھی کر سکتی ہے۔



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…